ETV Bharat / state

Modi Telangana Visit Postponed پی ایم مودی کا دورہ تلنگانہ عارضی طور پر ملتوی - مودی کا دورہ تلنگانہ عارضی طور پر ملتوی

وزیر اعظم نریندر مودی 19 جنوری کو ریاست تلنگانہ کا دورہ کرنے والے تھے۔ لیکن اس دورے کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ Narendra Modi to visit Telangana

پی ایم مودی کا دورہ تلنگانہ عارضی طور پر ملتوی

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 12:54 PM IST

حیدرآباد: وزیر اعظم مودی کا دورہ تلنگانہ عارضی طورپر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ مودی اس ماہ کی 19 تاریخ کو سکندرآباد میں وندے بھارت ٹرین کے آغاز کے بشمول دیگر ترقیاتی کاموں میں شرکت کرنے والے تھے تاہم وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ فی الحال ان کے دورہ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی نے بھی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی کب تلنگانہ کا دورہ کریں گے اس کی اطلاع دی جائے گی۔بی جے پی کے ریاستی صدربنڈی سنجے نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کے نئے شیڈول کا جلد اعلان کیاجائے گا۔

مرکزی وزیر ثقافت، سیاحت جی کشن ریڈی کے دفتر سے پی ایم مودی کے دورے سے متعلق ایک ریلیز جاری کی گئی تھی۔ اس میں کہا گیا کہ وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد پی ایم مودی سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے ترقیاتی کاموں کا بھومی پوجن کریں گے جو 699 کروڑ روپے کی لاگت سے کیا جائے گا۔ تلنگانہ بی جے پی صدر بندی سنجے کمار، او بی سی مورچہ کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن کے لکشمن نے مودی کے دورہ ریاست کے پیش نظر سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ بھی کی تھی۔ حالانکہ ابھی پی ایم مودی کا تلنگانہ دورہ عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Modi No Entry Flex Appears in Hyderabad وزیراعظم کے دورہ سے پہلے حیدرآباد میں مودی نوانٹری فلکسی بورڈس

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.