ETV Bharat / state

Playgrounds Being Set Up in Telangana: 'تلنگانہ کی تمام گرام پنچایتوں اور بلدیات میں کھیلوں کے میدان بنائے جارہے ہیں'

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 2:03 PM IST

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راو نے میڑچل میں 1.80کروڑروپئے کے صرفہ سے تعمیر کردہ منی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ میڑچل جو کہ حیدرآباد سے بہت قریب ہے کو تمام شعبوں میں ترقی دی جارہی ہے۔ Playgrounds Being Set Up in Telangana

تلنگانہ کی تمام گرام پنچایتوں اور بلدیات میں کھیلوں کے میدان بنائے جارہے ہیں

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راو نے کہا ہے کہ وہ میڑچل حلقہ کو ریاست کے تمام شعبوں میں نمبر ون رکھنے کے لیے اپنا بھرپور تعاون کریں گے۔انہوں نے میڑچل میں 1.80کروڑروپئے کے صرفہ سے تعمیر کردہ منی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ میڑچل جو کہ حیدرآباد سے بہت قریب ہے کو تمام شعبوں میں ترقی دی جارہی ہے۔ Playgrounds Being Set Up in Telangana

انہوں نے کہا کہ منی اسٹیڈیم میں انڈور اسپورٹس کامپلکس کی تعمیر،ٹریک کی تعمیر کے لئے درکار 2.50کروڑروپئے الاٹ کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے کابینی رفیق ملاریڈی کی درخواست پر درکار، فنڈس فراہم کئے جائیں گے۔اس طرح اس حلقہ کو تمام شعبوں میں ریاست میں نمبرون کیا جائے گا۔ 2 کروڑ روپے خصوصی طور پر موجودہ منی اسٹیڈیم کے احاطے میں والی بال، باسکٹ بال، مصنوعی ٹریک اور بیڈمنٹن کورٹس کی تعمیر کے لیے مختص کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تمام گرام پنچایتوں اور بلدیات میں کھیلوں کے میدان بنائے جارہے ہیں۔نوجوان اور بچے ان کا استعمال کریں۔ وزیر نے نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ تمام کی صحت کو بہتر بنانے کی نیت سے فراہم کی جانے والی کھیلوں کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔وزیر موصوف نے مشورہ دیا کہ متعلقہ اسکولوں کے پی ای ٹی کو اس بات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے کہ طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت جسمانی اور ورزش کرنے کے لئے توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ میڑچل ملکاجگری ضلع میں دس بلدیات میں اسپورٹس کامپلکس بنائے گئے ہیں اور انہیں نوجوانوں کے لیے قابل رسائی بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana Minister On IT Issues: ٹریپل آئی ٹی باسر کے مسائل حل کئے جائیں گے، کے ٹی آر کی یقین دہانی

ریاستی وزیر ملاریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت اور وزیراعلی کے چندرشیکھرراو ریاست کی ترقی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے، تمام اسکولوں میں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ہر طالب علم کو اچھی تعلیم دینے کی نیت سے یہ پروگرام شروع کیا ہے اور اس کے نتیجے میں پرائیویٹ اسکولوں میں جانے والے طلباء سرکاری اسکولوں میں آرہے ہیں۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.