ETV Bharat / state

Kishan Reddy flays Telangana Chief Minister تلنگانہ کے عوام، خود کو وزیراعلی کے خاندان کے چنگل سے آزاد کروانا چاہتے ہیں

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 3:12 PM IST

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے عوام پر زور دیا کہ وہ کے چندر شیکھر راو کے خاندان کو مسترد کردیں جو آمرانہ طرز پر تلنگانہ میں حکومت چلارہا ہے اور بڑے پیمانہ پر رشوت خوری میں ملوث ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی نے عوام سے لوٹی ہوئی دولت سے طیارہ کی خریداری کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی آرایس کی اعلی قیادت، ریت، اراضی اور شراب کے گھپلوں میں ملوث ہے۔Union Minister targets Telangana government

کشن ریڈی
کشن ریڈی

حیدرآباد۔مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی منوگوڑو کا ضمنی انتخاب اہم بن گیا ہے کیونکہ تلنگانہ کے عوام، خود کو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خاندان کے چنگل سے آزاد کروانا چاہتے ہیں۔کشن ریڈی نے کل شب منوگوڑو منڈل کے کستاپورم میں بی جے پی امیدوار راج گوپال ریڈی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔انہوں نے رائے دہندوں سے خواہش کی کہ وہ زعفرانی جماعت کے امیدوار کو کامیاب بنائیں ۔Union Minister targets Telangana government

انہوں نے عوام پر زوردیا کہ وہ کے چندرشیکھرراو کے خاندان کو مسترد کردیں جو آمرانہ طرز پر تلنگانہ میں حکومت چلارہا ہے اوربڑے پیمانہ پر رشوت خوری میں ملوث ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی نے عوام سے لوٹی ہوئی دولت سے طیارہ کی خریداری کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی آرایس کی اعلی قیادت، ریت، اراضی اور شراب کے گھپلوں میں ملوث ہے۔انہوں نے تین برسوں کے دوران فارم ہوز سے باہر نہ آنے کا وزیراعلی پر الزام لگایا اور کہاکہ عوام کو ریاست بھر میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ بی جے پی، چندرشیکھرراو خاندان کی رشوت خوری کی حکمرانی سے تلنگانہ ریاست کو چھٹکارا دلائے گی۔بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا لکشمن نے اس ضمنی انتخاب کو چندرشیکھرراو خاندان اور تلنگانہ کی عزت نفس کے درمیان جنگ سے تعبیر کیا۔

مزید پڑھیں:Missing Secunderabad MP: مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کی گمشدگی کے پوسٹر

انہوں نے کہاکہ بی جے پی دور میں یوپی میں 50لاکھ مکانات کی تعمیر کی گئی ہے۔انہوں نے ٹی آرایس لیڈروں سے سوال کیا کہ تلنگانہ میں کتنے مکانات کی تعمیر کی گئی ہے۔انہوں نے منوگوڑو کی ذمہ داری قبول کرنے وزیر تارک راماراو کے اعلان پر کہاکہ وزیرموصوف اتنے نااہل ہیں کہ وہ اپنے خود کے حلقہ پر مناسب طورپرتوجہ نہیں دے سکتے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.