ETV Bharat / state

Kishan Reddy on Telangana CM Family: تلنگانہ کے عوام، خود کو وزیراعلی کے خاندان کے چنگل سے آزاد کروانا چاہتے ہیں: کشن ریڈی

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 2:51 PM IST

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے عوام پر زوردیا کہ وہ کے چندرشیکھرراو کے خاندان کو مسترد کردیں جو آمرانہ طرز پر تلنگانہ میں حکومت چلارہا ہے اوربڑے پیمانہ پر رشوت خوری میں ملوث ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی نے عوام سے لوٹی ہوئی دولت سے طیارہ کی خریداری کی۔ Kishan Reddy on Telangana CM Family

Etv Bharat
Etv Bharat

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی منوگوڑو کا ضمنی انتخاب اہم بن گیا ہے کیونکہ تلنگانہ کے عوام، خود کو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خاندان کے چنگل سے آزاد کروانا چاہتے ہیں۔کشن ریڈی نے منوگوڑو منڈل کے کستاپورم میں بی جے پی امیدوار راج گوپال ریڈی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔انہوں نے رائے دہندوں سے خواہش کی کہ وہ زعفرانی جماعت کے امیدوار کو کامیاب بنائیں۔ Kishan Reddy on Telangana CM Family

انہوں نے عوام پر زوردیا کہ وہ کے چندرشیکھرراو کے خاندان کو مسترد کردیں جو آمرانہ طرز پر تلنگانہ میں حکومت چلارہا ہے Dictatorship in Telangana اوربڑے پیمانہ پر رشوت خوری میں ملوث ہے۔ Kishan reddy on KCR Family انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی نے عوام سے لوٹی ہوئی دولت سے طیارہ کی خریداری کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی آرایس کی اعلی قیادت، ریت، اراضی اور شراب کے گھپلوں میں ملوث ہے۔انہوں نے تین برسوں کے دوران فارم ہوز سے باہر نہ آنے کا وزیراعلی پر الزام لگایا اور کہاکہ عوام کو ریاست بھر میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ بی جے پی، چندرشیکھرراو خاندان کی رشوت خوری کی حکمرانی سے تلنگانہ ریاست کو چھٹکارا دلائے گی۔بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا لکشمن نے اس ضمنی انتخاب کو چندرشیکھرراو خاندان اور تلنگانہ کی عزت نفس کے درمیان جنگ سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی دور میں یوپی میں 50لاکھ مکانات کی تعمیر کی گئی ہے۔انہوں نے ٹی آرایس لیڈروں سے سوال کیا کہ تلنگانہ میں کتنے مکانات کی تعمیر کی گئی ہے۔انہوں نے منوگوڑو کی ذمہ داری قبول کرنے وزیر تارک راماراو کے اعلان پر کہاکہ وزیرموصوف اتنے نااہل ہیں کہ وہ اپنے خود کے حلقہ پر مناسب طورپرتوجہ نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: Kishan Reddy on KCR and Family: 'ہمیں رشوت خوری اور خاندانی سیاست نہیں چاہیے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.