ریاست تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے 6 افراد آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں پھنس گئے ہیں۔ یہ افراد رحمت آباد کی مشہور درگاہ کی زیارت کے لئے گئے تھے۔ تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ وہاں پر ہی پھنس گئے۔
دراصل یہ چھ افراد 18مارچ کو وقارآباد سے روانہ ہوئے تھے اور ان کی واپسی کی ٹرین 23 مارچ کی تھی۔ اچانک لاک ڈاؤن ہوجانے سے یہ لوگ رحمت آباد درگاہ کے پاس ہی رہ گئے ہیں۔ وقارآباد کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں کے لوگ بھی درگاہ کے پاس ہی رہ گئے ہیں۔
ان لوگوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو سے اپیل کی ہے کہ 'ان کو آبائی مقام پہنچایا جائے۔ گزشتہ ایک مہینے سے وہ لوگ یہاں پر ہیں۔'
لاک ڈاون کی وجہ سے ان کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کے پاس رقم بھی نہیں ہے۔