کورونا وائرس وبا کے پیش نظر لازمی قرار دیئے گئے ماسک کے عدم استعمال پر شہرحیدرآباد میں اب تک تقریبا3800افراد کو جرمانہ عائد کیاگیا۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ جرمانہ عائد کیاگیاجو بغیر ماسک کے اپنے گھروں سے نکلے تھے۔یہ جرمانہ کی رقم 500روپئے سے لے کر ایک ہزار روپئے تک کی ہے۔اندرون دو ہفتے 3800افراد کو ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیاگیا۔حیدرآباد میں سب سے زیادہ جرمانے عائد کئے گئے۔7مئی تا19مئی کے درمیان 3892افراد کو جرمانہ عائد کیاگیا۔
دوسرے نمبر پر ورنگل ضلع ہے جہاں 1800افراد کو اندرون دو ہفتے جرمانے عائد کئے گئے۔ریاست کے پداپلی ضلع کے راماگنڈم میں 1461افرادکو ماسک نہ پہننے پر جرمانے عائد کئے گئے۔7تا13مئی کے درمیان 472افراد کو جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ دوسرے ہفتےمیں یہ تعداد بڑھ کر 1461تک جاپہنچی۔
رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں اندرون دوہفتے 1105افراد کو جرمانے عائد کئے گئے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی کے چندرشیکرراو نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ جو لوگ بغیر ماسک کے باہر نکلتے ہیں، ان پر جرمانہ عائد کیا جائے۔