ETV Bharat / state

پی آر سی، کی رپورٹ جاری ہوگی آج - ٹی این جی او

اطلاعات کے مطابق کمیٹی نے اپنی سفارشات میں ریٹائرمنٹ کی عمر 58 سے بڑھا کر 60 برس کردی ہے۔

پی آر سی، کی رپورٹ جاری ہوگی آج
پی آر سی، کی رپورٹ جاری ہوگی آج
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 9:25 AM IST

تلنگانہ میں پے رویژن کمیشن (پی آر سی) آج سہ پہر اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ جاری کرے گا۔

ابتدا میں اس رپورٹ کو ملازمین کی تنظیموں کو دینے سے متعلق غور کیا گیا تھا۔ لیکن متعلقہ یونینوں کی درخواست پر یہ رپورٹ ویب سائٹ پر شائع کی جائے گی اور مذاکرات کے دوران کاپیز یونینوں کے حوالے کردی جائیں گی۔

توقع ہے کہ پی آر سی کی رپورٹ آج سہ پہر جاری کی جائے گی۔ تنخواہ نظرثانی کمیٹی کی رپورٹ کو لیکر ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں ہلچل مچی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کمیٹی نے اپنی سفارشات میں ریٹائرمنٹ کی عمر 58 سے بڑھا کر 60 کردی ہے۔ان سب کی وضاحت آج سہ پہر تک ہو جائےگی۔

تلنگانہ حکومت کے چیف سکریٹری سومیش کمار کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی اور چیف سکریٹری راماکرشنا راؤ اور رجت کمار پر مشتمل ٹیم ، آج سے یونینز کے ساتھ بات چیت کرے گی۔ پہلے دن کے مذاکرات کے لیے ، سہ فریقی کمیٹی نے ٹی این جی او اور ٹی جی وی او کمیونٹیز کو دعوت نامہ بھیجا۔

یہ مذاکرات شام پانچ بجے سے بی آر کے بھون میں ہوں گے۔ ممیلہ راجندر ، ممتا ، پرتاپ اور ستیانارائنہ ، دونوں یونینوں کے صدور اور جنرل سکریٹری موجود ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.