ETV Bharat / state

حیدرآباد میں مسافرین کا احتجاج - حیدرآباد

تلنگانہ آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے سبب کم بسوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بعض مسافرین نے شہر حیدرآباد کے نلگنڈہ چوراہا پر احتجاج کیا۔

حیدرآباد میں مسافرین کا احتجاج
author img

By

Published : Oct 24, 2019, 3:25 PM IST

اس کے نتیجے میں ملک پیٹ اور دیگر علاقوں میں ٹریفک جام ہوگئی۔

نلگنڈہ چوراہا کے قریب مسافرین کئی گھنٹوں تک بسوں کا انتظار کرتے رہے۔بعض مسافرین کو ایک گھنٹے سے زائد انتظار کرنا پڑا جس پر برہم مسافرین نے ٹریفک کو روک دیا۔

احتجاج کرنے والوں نے زائد بسوں کو چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

احتجاجیوں نے کہا کہ انہوں نے بس پاس کے لئے رقم دی ہے تاہم ان کو بسز فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'اس مسئلہ کے حل کے لئے کتنا انتظار کیاجائے؟'

انہوں نے کہا کہ 'آرٹی سی کے مسائل سے ہمارا کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، اس کے باوجود بھی ہمیں کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.