شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ چرلہ پلی انڈسٹرئیل ڈیولپمنٹ علاقے کے تقریبا 300افرادبشمول چھوٹے صنعتی یونٹز کے تاجرین،ٹی آرایس رہنما کے کورونا سے مثبت پائے جانے کے بعد گھروں میں الگ تھلگ ہوگئے۔جو افراد اپنے گھروں میں الگ تھلگ ہوگئے ان میں میڑچل اور ملکاجگری اضلاع سے تعلق رکھنے والے اضلاع اور بعض دیگر ضلعی عہدیدار شامل ہیں۔ان میں سے بیشتر نے ریاستی حکومت کے باوقار ہریتاہرم پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے شجرکاری کی تھی۔
اس پروگرام میں ضلع سے تعلق رکھنے والے ٹی آرایس رہنما بھی شریک ہوئے تھےجو انڈسٹرئیل ایریالوکل اتھاریٹز کے بھی رکن ہیں۔پروگرام میں حصہ لینے کے بعد کورونا کی علامات پائی گئیں جس کے بعد جانچ کرنے پر وہ کوویڈ19سے مثبت پائے گئے۔کورونا مثبت رپورٹ کے بعد اس بات کی اطلاع اس پروگرام میں حصہ لینے والے افرادکو ملی جس کے بعد تقریبا 30چھوٹے تاجرین جو اس پروگرام میں شریک تھے،خود کو گھروں میں الگ تھلگ کرلیا۔
پارٹی کے کارکنوں سے بھی خواہش کی گئی کہ وہ اپنے گھروں میں الگ تھلگ رہیں۔اسی دوران متاثر ٹی آرایس رہنما کو الگ تھلگ مرکز منتقل کردیاگیا جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔