ETV Bharat / state

'وزیراعظم کی رام مندر بھومی پوجا میں شرکت آئینی حلف کی خلاف ورزی'

صدر مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ ایودھیا میں 5 اگست کو رام مندر کی تعمیر کےلیے منعقد ہونے والی بھومی پوجا تقریب میں نریندر مودی کی شرکت پر اسدالدین اویسی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

Owaisi warns PM Modi to not violate oath as secular leader by attending Ram Mandir bhumi pujan
رام مندر بھومی پوجا میں مودی کی شرکت پر اسدالدین اویسی کی کڑی تنقید
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 3:47 PM IST

Updated : Jul 28, 2020, 5:22 PM IST

حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے ٹویٹ میں کہا کہ ’سرکاری طور پر بھومی پوجا میں شرکت، وزیراعظم کی آئینی حلف کی خلاف ورزی ہوگی، آئین کے بنیادی ڈھانچے کا سیکولرازم ایک اہم حصہ ہے‘۔

بیرسٹر اسدالدین اویسی

انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’ہم یہ ہرگز نہیں بھول سکتے کہ گذشتہ چار سو سال سے ایودھیا میں بابری مسجد قائم تھی اور 1992 میں اسے پُرتشدد ہجوم نے منہدم کیا تھا‘۔

Owaisi warns PM Modi to not violate oath as secular leader by attending Ram Mandir bhumi pujan
'وزیراعظم کی رام مندر بھومی پوجا میں شرکت آئینی حلف کی خلاف ورزی'

واضح رہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے5 اگست کو بھومی پوجا منعقد ہوگی جس میں وزیراعظم نر یندر مودی کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔ رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے رکن کملیشور چوپال نے کچھ دن قبل بتایا تھا کہ رام مندر کی بلندی 161 فیٹ ہوگی اور اس میں 5 گنبد تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ رام مندر کی تعمیر کے لیے بھومی پوجا کی تجویز وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) کو بھیج دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ وزیراعظم 5 اگست کو بھومی پوجا کےلیے ایودھیا آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 5 اگست کو 11 سے 1:10 بجے کے درمیان ایودھیا میں 90 منٹ کےلیے موجود رہیں گے۔ بھومی پوجا صبح 8 بجے شروع ہوجائے گی۔ یو پی کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ‘ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور بعض مرکزی وزراء بھی بھومی پوجا میں شرکت کریں گے۔

Last Updated : Jul 28, 2020, 5:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.