تلنگانہ میونسپل ایڈمنسٹریشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کے ٹی راما راؤ اور وزیر صحت ای راجندر نے عہدیداروں سے اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا۔ جس میں حیدرآباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات اور کارروائی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے شہریوں کو لاک ڈاؤن قوانین پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی اور عہدیداروں سے کہا کہ 'جو ان کو نہیں مانتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے'۔
وزیر کے ٹی آر نے شہریوں سے لاک ڈاؤن قوانین کی سختی سے پیروی کرتے ہوئے کہا کہ 'سماجی دوری واحد راستہ ہے جس سے کورونا وائرس کو روکا رکھا جاسکتا ہے'۔
وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام کنٹینمنٹ زون کو بند کردیں، کسی بھی طرح کی نرمی یا کاہلی سے کام نہ لیں اور پولیس کی نگرانی میں صرف ایک ہی راستہ کھلا چھوڑ دیں'۔
واضح رہے کہ راما راؤ حکمران ٹی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر ہیں۔ انھوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ شہریوں کو ضروری سامان براہ راست فراہمی کے لئے ضروری انتظامات کریں'۔
انہوں نے پولیس، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) اور محکمہ صحت کے عہدیداروں سے کہا کہ 'وہ ہم آہنگی سے کام کریں اور ہر شخص کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لیں'۔
وزیر صحت نے کہا کہ 'آنے والے 10 دن انتہائی اہم ہوں گے اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں'۔
انہوں نے کہا کہ تمام طبی انتظامات اپنی جگہ پر ہیں اور پولیس اور میڈیکل ٹیمز سے کہا گیا ہے کہ وہ کنٹینٹ زون میں موجود ان افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کریں، جو کورونا وائرس سے کسی بھی طرح متاثر ہورہے ہیں یا ان میں کوئی علامت ظاہر ہو رہی ہے، انہیں فورا اسپتال منتقل کردیں۔
چیف سکریٹری سومیش کمار نے بتایا کہ 'خصوصی ٹیمیں، پولیس، میڈیکل اور بلدیاتی عہدیداروں پر مشتمل ہیں۔ جی ایچ ایم سی اپنے پورے حدود میں 24/7 کام کر رہا ہے'۔
بتادیں کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ 'وہ کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے جی ایچ ایم سی کے علاقے پر زیادہ توجہ دیں'۔