جی ایچ ایم سی کے انتخابی حلقہ نندی نگر میں مذکورہ وزیرنے اپنی اہلیہ کے ساتھ حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔
انیوں نے تمام سے ووٹ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ووٹ کرنے والوں کو ہی تنقید کرنے اور سوال کرنے کا حق ہوتا ہے۔ کے ٹی آر نے حیدرآباد کے عوام سے اپیل کی کہ شہر کی ترقی کے لیے ووٹ کریں۔ شہر کی ترقی کے لیے عوام کی حصہ داری کی ضرورت ہے۔
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے 150 وارڈز کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ یہاں بیلٹ پیپرز کا استعمال کرتے ہوئے 74،44،260 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جی ایچ ایم سی انتخابات: اسدالدین اویسی نے حق رائے دہی کا استعمال کیا