محکمہ تعلیم کے مطابق جماعت اول تا آٹھویں کیلئے باضابطہ کلاسس کا آغاز نہیں ہوگا اور نہ فزیکل امتحانات منعقد ہوں گے بلکہ آن لائن امتحانات ہونگے۔ نویں اور دسویں جماعت کیلئے باضابطہ کلاسس کے باوجود حاضری کا فیصد بہتر نہیں ہوپایا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ پہلی تا آٹھویں جماعت کیلئے باضابطہ کلاسس کے آغاز پر سماجی فاصلہ پر عمل مشکل بلکہ ناممکن ہوجائے گا اسی لئے آن لائن کلاسس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نویں اور دسویں جماعت کے سماجی فاصلہ کے ساتھ کلاسس کے آغاز کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد احکام جاری کئے جائیں گے۔
حکومت نے تعلیم کو متاثر ہونےسے بچانے ٹی وی سیاٹ اور یوٹیوب‘ ڈیجیٹل کلاسس اور دیگر ذرائع سے تعلیم کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ پہلی تا آٹھویں جماعت کی تعلیم کے سلسلہ میں تیار کردہ تجاویز حکومت کو روانہ کردی گئی ہیں۔