ETV Bharat / state

تلنگانہ: کورونا کے197نئے معاملات درج - کورونا اموات کی تعداد

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے197نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,93,253ہوگئی ہے۔

تلنگانہ: کورونا کے197نئے معاملات درج
تلنگانہ: کورونا کے197نئے معاملات درج
author img

By

Published : Jan 24, 2021, 1:01 PM IST

تلنگانہ میں بہ حیثیت مجموعی کورونا اموات کی تعداد بڑھ کر1589ہوگئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید ایک موت ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 376افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر2,88,275 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 3,389ہے جن میں 1842مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 29,560کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم590نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 76.62 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 32نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.