ETV Bharat / state

Agnipath Protest in Hyderabad: اگنی پتھ اسکیم مخالف مظاہرے میں ورنگل کے ایک شخص کی موت

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 8:38 PM IST

مرکز کی نئی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر پُرتشدد مظاہرہ ہوا۔ اس دوران پولیس کی فائرنگ میں دامودر راکیش (23 سال) نام کے نوجوان کی موت ہوگئی اور کچھ دیگر زخمی ہوگئے۔ اس اسکیم کے خلاف سب سے پہلے بہار اور اتر پردیش میں مظاہرے شروع ہوئے جس کے بعد یہ جنوبی ریاست میں بھی پھیل گیا۔

اگنی پتھ مخالف مظاہرے کے دوران ورنگل کے ایک شخص کی موت

حیدرآباد: سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ میں ہلاک ہونے والے دامودر راکیش (23 سال) کا تعلق ورنگل ضلع سے ہے۔ راکیش کا آبائی شہر خانپورم منڈل کا دبیر پیٹا گاؤں ہے۔ راکیش ایک غریب کسان خاندان سے ہے۔ والدین کمارا سوامی اور پولمما ہیں اور اس کی دو بہنیں ہیں۔

وہیں راکیش ہنوماکونڈا ٹاؤن میں بیچلر ڈگری کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ اس نے چھ ماہ قبل منعقدہ آرمی بھرتی ریلی میں فزیکل ٹیسٹ پاس کیا تھا اور وہ تحریری امتحان Written Exam کی تیاری کر رہا تھا۔ کل شام راکیش اپنے والدین کو یہ بتانے آیا تھا کہ وہ آرمی آفس میں کام کرتا ہے۔ وہیں راکیش کی بڑی بہن بی ایس ایف میں ہے۔

واضح رہے کہ فوج میں بھرتی کے لیے مرکز کی نئی اسکیم 'اگنی پتھ' کے خلاف احتجاج کر رہے مظاہرین پر جمعہ کو پولیس کی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہوئے تھے۔ اس اسکیم کے خلاف سب سے پہلے بہار اور اتر پردیش میں مظاہرے شروع ہوئے جس کے بعد یہ جنوبی ریاست میں بھی پھیل گیا۔ ریلوے پروٹیکشن فورس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Agnipath protests in Telangana: سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ اور بوگیوں کو آگ لگادی گئی، فائرنگ میں ایک ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.