ETV Bharat / sports

ہربھجن سنگھ اور پاکستانی صحافی کے درمیان ٹویٹر وار، کیا ہے پورا معاملہ؟ - Champions Trophy 2025

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان میں ہونے والا ہے جس کو لیکر ابھی پاکستان اور انڈیا کے درمیان سوشل میڈیا پر جنگ چھڑ گئی۔ اب اس جنگ میں بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور پاکستانی صحافی بھی کود گئے ہیں۔

Harbhajan Singh
ہربھجن سنگھ (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 2, 2024, 7:12 PM IST

حیدرآباد: سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک پاکستانی صحافی کو تنقید کا نشانہ بنایا، کیونکہ اس نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شرکت کے حوالے سے ہربھجن کے موقف کا مذاق اڑانے کی کوشش کی۔ دراصل ہربھجن نے بھارت کو آئی سی سی ایونٹس کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

پاکستانی صحافی نے 2006 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے اسکور کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں شاہد آفریدی نے بھارتی آف اسپنر پر چار چھکے لگائے تھے اور اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ وہی سیکیورٹی مسائل تھے جن کی طرف ہربھجن اشارہ کر رہے تھے۔

جس کے جواب میں ہربھجن نے اس پوسٹ کو ری ٹویٹ کیا اور لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو لے جانے والی بس پر حملے کے بارے میں 2009 کے ایک اخبار کا اسکرین شاٹ شیئر کر دیا۔ ہربھجن اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ بھارت کو پاکستان کا سفر نہیں کرنا چاہیے۔

اس کے جواب میں ہربھجن سنگھ نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ نہیں، یہ وجہ نہیں ہے، کرکٹ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اصل مسئلہ یہی ہے، یہاں تصویر دیکھیں۔ اس کے بعد ہربھجن نے انگریز لفظ ایف کا بھی استعمال کیا اور لکھا کہ آپ کو ایف کا مطلب سمجھ آ گیا ہو گا یا میں سمجھا دوں؟

واضح رہے کہ جب سے یہ اعلان ہوا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان میں ہوگا تب سے لیکر اب تک بھارت کے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کو لے کر غیر یقینی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کے دوران بھارت نے اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے تھے جبکہ ٹورنامنٹ پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

چیمپیئنز ٹرافی سے اگر بھارت باہر ہوتا ہے تو اس کی جگہ کون سی ٹیم پاکستان جاسکتی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.