بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پرحیدرآباد کو پہلی خاتون اسیٹشن ہوز آفیسر حاصل ہوگئی ہے۔ کیونکہ آج پہلی خاتون اسٹیشن ہوزآفیسرلااینڈ آرڈرحیدرآباد سٹی پولیس کے طورپر مدھولتا نے ذمہ داری سنبھال لی۔Hyderabad to Get its First Female SHO on International Women's Day
ریاستی وزیرداخلہ محمد محمود علی اور کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند کے ساتھ ساتھ دیگر پولیس عہدیداروں کی موجودگی میں انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھال لی۔اس موقع پر وزیرداخلہ اور پولیس عہدیداروں نے ان کومبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا او ربہتر کارکردگی کا یقین ظاہر کیا۔
کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے واضح کیا تھا کہ بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر خاتون عہدیدار کو ایس ایچ او بنایاجائے گا اورجلد ہی اہم عہدوں پر خواتین خدمات انجام دیں گی۔
مزید پڑھیں:Hyderabad Mayor on Women Day: 'تلنگانہ میں خواتین کی بہبود کے لیے کئی اسکیمز'
انہوں نے کہا تھا کہ 8خاتون ایس آئیز نے حیدرآباد سٹی پولیس میں رپورٹنگ کی ہے جن کو تربیت دی جائے گی اور ان کو اہم عہدوں پر مقرر کیاجائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ مکمل پولیس فورس میں 20تا30فیصد خاتون کانسٹیبلس اور ایس آئیز ہوں گی۔
یو این آئی