ETV Bharat / state

حیدرآباد: میٹرو ریل میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ - میٹروٹرین سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں روزبروزاضافہ

ٹریفک کے بغیر اور آلودگی سے پاک سفر پر مسافرین کی بڑی تعداد میٹرو کو ترجیح دے رہی ہے۔ روزانہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجہ میں بھی ہونے والی مالی مشکلات سے بچنے کے لئے لوگ میٹرو کو ترجیح دے رہے ہیں۔

میٹرو ریل میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 4:12 PM IST

حیدرآباد کے شہریوں میں میٹرو ریل میں سفر میں دلچسپی میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔حال ہی میں میٹروریل کے اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔پہلے یہ ٹرین صبح سات بجے سے چلائی جاتی تھی تاہم اب یہ ٹرین صبح 6بجے سے 11.15بجے شب تک چلائی جارہی ہے جس کے سبب روزانہ میٹرو سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹریفک کے بغیر اور آلودگی سے پاک سفر پر مسافرین کی بڑی تعداد میٹروکو ترجیح دے رہی ہے۔روزانہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجہ میں بھی ہونے والی دشواریوں سے بچنے کے لئے لوگ میٹرو کو ترجیح دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میاں بھائی ریپر روحان ارشد نے مذہبی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے موسیقی چھوڑی

روزانہ میٹرو استعمال کرنے والوں کی تعداد تقریبا 2.8لاکھ سے تقریبا تین لاکھ تک درج کی جارہی ہے۔ملازمین، تاجر،آئی ٹی کاریڈار میں خدمات انجام دینے والے افراد کی بڑی تعداد میٹروکا اب استعمال کررہی ہے۔مسافرین نے کہاکہ باہر کام کرنے والی خواتین کے لئے بھی یہ ٹرینیں کافی فائدہ مند ثابت ہورہی ہیں۔لاک ڈاون کے بعد شہر میں میٹروٹرین سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے اور میٹرواسٹیشنوں پر عوام کا ہجوم دیکھاجارہا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.