ETV Bharat / state

Chandrababu Naidu on NT Rama Rao: این ٹی راما راو تیلگو عوام کے لیے فخر کی علامت، چندرابابونائیڈو - این ٹی راماراؤ ایک ہمہ جہت شخصیت تھے

این ٹی راما راو تیلگو فلمز کے مشہور ومعروف اداکار تھے۔ انھوں نے 1982 میں سیاسی جماعت تیلگو دیشم قائم کی اور 1983 میں متحدہ آندھراپردیش کے وزیراعلی بنے۔ چندرابابو نائڈو این ٹی راما راو کے داماد ہیں۔ Chandrababu Naidu on NT Rama Rao

این ٹی راما راو تیلگو عوام کے لیے فخر کی علامت

author img

By

Published : May 28, 2022, 5:46 PM IST

اونگول: تیلگو دیشم پارٹی کے صدر نارا چندرابابو نائیڈو نے ہفتے کے روز کہا کہ اگرچہ بہت سے لوگ اس مادیت پسند دنیا میں پیدا ہوئے ہیں، لیکن یہ این ٹی راماراؤ ہی ہیں جو منفرد تھے۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی آر نے وہ چیزیں حاصل کی ہیں جو کوئی بھی اپنی زندگی میں حاصل نہیں کر سکتا۔ وہ آندھرا پردیش، تلنگانہ اور دنیا کے دیگر تمام مقامات پر تمام تیلگو عوام کے لیے فخر اور عزت نفس کی علامت بن گئے ہیں۔

اپنی پارٹی کے بانی کے صد سالہ یوم پیدائش کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے چندرابابو نائیڈو نے ہفتہ کے روز اونگول کے اڈنکی بس اسٹینڈ سینٹر میں این ٹی راماراؤ کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور ان کی 99 ویں یوم پیدائش کا کیک کاٹا۔Chandrababu Naidu on NT Rama Rao

اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلی نے کہا کہ این ٹی راماراؤ ایک ہمہ جہت شخصیت تھے۔ وہ تیلگو عوام کے لیے فخر کی علامت تھے۔ تیلگو لوگ ان کا چہرہ یاد کرتے ہیں جب وہ وینکٹیشور سوامی، راموڈو یا کرشنوڈو جیسے بھگوانوں کے بارے میں سوچتے ہیں، کیونکہ وہ انہیں اپنے دلوں میں مستقل جگہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این ٹی آر سیاست میں اقتدار سے لطف اندوز ہونے کے لئے نہیں آئے تھے بلکہ تیلگو عوام کی حمایت اور ان کی عزت نفس کو بحال کرنے کے لئے آئے تھے۔ چندرا بابو نے یہ بھی کہا کہ این ٹی راماراؤ نے آنے والی نسلوں کے لیے بہت سے کام کیے ہیں، اور 2 روپے فی کلو چاول جیسی اسکیم نے بعد میں نیشنل فوڈ گارنٹی اسکیم کو متعارف کرانے کی ترغیب دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.