ETV Bharat / state

NSUI Protest in Hyderabad: حیدرآباد میں راج بھون کا محاصرہ کرنے این ایس یو آئی کی کوشش - راج بھون کی گیٹ کے سامنے دھرنا

این ایس یو آئی کے کارکنوں نے ای ڈی کی جانب سے راہل گاندھی سے پوچھ گچھ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اسے مخاصمت والی سیاست سے تعبیر کیا۔ NSUI Protest in Hyderabad

حیدرآباد میں راج بھون کا محاصرہ کرنے این ایس یو آئی کی کوشش
حیدرآباد میں راج بھون کا محاصرہ کرنے این ایس یو آئی کی کوشش
author img

By

Published : Jun 16, 2022, 2:14 PM IST

آل انڈیا کانگریس کمیٹی اور تلنگانہ کانگریس کی اپیل پر کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کی جانب سے حیدرآباد میں راج بھون کے گھیراو کی کوشش کی گئی۔این ایس یو آئی کے کارکن، ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے این ایس یو آئی کے صدر وی بالاموری کی قیادت میں راج بھون کی سمت مارچ کرنے لگے۔بعد ازاں راج بھون کی گیٹ کے سامنے دھرنا دینے لگے۔آج صبح کی اولین ساعتوں میں دیئے گئے اس دھرنے میں این ایس یو آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا جنہوں نے ای ڈی کی جانب سے راہل گاندھی سے پوچھ گچھ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اسے مخاصمت والی سیاست سے تعبیر کیا۔انہوں نے راہل گاندھی کی حمایت میں نعرے بازی کی۔اس احتجاج کےسبب کچھ دیر کے لئے ہلکی کشیدگی پھیل گئی۔ NSUI Protest in Hyderabad

یہ بھی پڑھیں: Prophet Remarks Row : پرکاش امبیڈکر نے نوپور شرما کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.