ETV Bharat / state

Notification for Group 4 Jobs in Telangana تلنگانہ میں گروپ 4 کی ملازمتوں کیلئے جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، وزیر فائنانس ہریش راو

تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راؤ نے انکشاف کیا کہ ریاست میں گروپ 4 کی ملازمتوں کو پُرکرنے کے لیے جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 13, 2022, 1:37 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راؤ نے سدی پیٹ میں کے سی آر فری ٹریننگ کیمپ کے ذریعہ جسمانی فٹنس کی تربیت حاصل کرنے والے 300 امیدواروں کو اپنے خرچ پر دودھ، ابلے ہوئے انڈے اور پھلوں کی تقسیم کے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس کی ملازمت کیلئے فزیکل ٹسٹ امتحان کامیاب کرنا ضروری ہے۔انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے اگنی پتھ کے نام پر کنٹریکٹ پالیسی متعارف کرواتے ہوئے نامناسب کام کیا ہے۔

وزیر فائنانس ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت جلد ہی گروپ 4 کی ملازمتوں کو پُرکرنے کے اقدامات کرے گی جس کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ان تقررات میں 95 فیصد مقامی ریزرویشن پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ان کی جانب سے کے سی آر مفت تربیتی کیمپ سے تربیت حاصل کرنے والے 333 امیدواروں نے کانسٹیبل کی ملازمتوں کے لیے کوالیفائی کیا ہے جبکہ 199 امیدواروں نے ایس آئی کے عہدوں کے لیے کوالیفائی کیا ہے، ان میں 342 مرد اور 190 خواتین ہیں۔جملہ580 امیدواروں نے کوالیفائی کیا ہے۔

انہوں نے ان تمام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ تلنگانہ حکومت نے 91 ہزار ملازمتوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں سے 17 ہزار پولیس کی ملازمتیں ہیں اور یہ کے سی آرٹریننگ پروگرام نوجوانوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : International Conference on Urdu Journalism مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اردو صحافت پر بین الاقوامی کانفرنس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.