ETV Bharat / state

جی ایچ ایم سی اسٹینڈنگ کمیٹی انتخابات کے لیےنامزدگیاں داخل

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 9:55 PM IST

ذرائع کے مطابق آئندہ دو یوم کے دوران مجلس اور ٹی آر ایس میں نشستوں پر مفاہمت ہوجائے گی تو رائے دہی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

جی ایچ ایم سی اسٹینڈنگ کمیٹی انتخابات کےلیےنامزدگیاں داخل

مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی کے ادخال کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور جملہ 15اسٹینڈنگ کمیٹی ارکان کیلئے 18 نامزدگیاں وصول ہوئی ہیں جن میں تلنگانہ راشٹر سمیتی کی 11 اور مجلس اتحاد المسلمین کی 7 ہیں۔ نامزدگیوں کی تنقیح کا عمل 12نومبر کو ہو گا اور دستبرداری کی آخری تاریخ 15نومبر ہے۔

اگر کوئی دستبرداری اختیار نہیں کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں 20نومبر کو ارکان بلدیہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخاب کے لئے رائے دہی میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ دو یوم کے دوران مجلس اور ٹی آر ایس میں نشستوں پر مفاہمت ہوجائے گی تو رائے دہی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ٹی آر ایس ذرائع کے مطابق نشستوں کی تقسیم پر مفاہمت ہوجائے گی اور ٹی آر ایس کو 9 اور مجلس کو 7 اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان حاصل ہوں گے ۔

بلدیہ کی جانب سے تنقیح اور رائے دہی کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں لیکن اگر 3امیدوار اپنے پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری اختیار کرتے ہیں تو ایسی صور ت میں رسمی طور پر نتائج جاری کئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.