آج اس احتجاج میں اداکار پرکاش راج حصہ لینے آنے والے تھے لیکن پولیس نے انہیں راستہ میں ہی روک دیا گیا۔
طلبا نے پولیس پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج سے ہمیں روکا جارہا ہے۔ پولیس طلبا پر احتجاج میں کسی مہمان کو مدعو نہ کرنے کےلیے دباؤ ڈال رہی ہے جبکہ احتجاجی نعرے نہ لگانے کےلیے دھمکا رہی ہے۔ طلبا نے پولیس سے سوال کیا کہ ’کیا حکومت کے کسی اقدام کے خلاف نعرے بلند کرنا غیرقانونی عمل ہے‘؟
اس موقع پر طلبا یونین کے صدر ظفر فہیم نے کہا کہ احتجاج ہمارا دستوری حق ہے اور سیاہ قانون کے خاتمے تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ حیدرآباد پولیس سی اے اے کے خلاف کسی بھی پرامن احتجاج کی اجازت نہیں دے رہی ہے جبکہ پولیس نے پرامن احتجاج کر رہے ہیں کئی مردوخواتین کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پولیس کے رویہ کی وجہ سے ٹی آر ایس حکومت کے خلاف عوامی ناراضگی میں اضافہ ہوا ہے۔