ETV Bharat / state

سی ایم کیمپ آفس میں داخل ہونے کی کوشش، لڑکی کو پولیس نے حراست میں لیا - سی ایم کیمپ آفس

لڑکی نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کو پُرکرنے کے لیے اعلامیہ جاری نہ کرنے پر وزیراعلیٰ سے سوال کرنے کے لئے وہ یہاں پہنچی ہیں۔ لڑکی نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ ایک مرتبہ پھر عوام کو دھوکہ دینے کے لیے دلتوں کو بااختیار بنانے کے سلسلہ میں اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ وہ اپنی بات رکھنے کے لئے یہاں آئی ہیں۔ تاہم پولیس انھیں روک رہی ہے۔

سی ایم کیمپ آفس میں داخل ہونے کی کوشش، لڑکی کو پولیس نے ہراست میں لیا

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 12:50 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے حیدرآباد میں واقع کیمپ آفس پرگتی بھون کے قریب ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی نے ہلچل مچادی۔

اس نے کیمپ آفس میں جانے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود پولیس ملازمین نے اس کی کوشش کو ناکام بنادیا اور اس کو حراست میں لے لیا اور اس کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لڑکی نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کو پُر کرنے کے لئے اعلامیہ جاری نہ کرنے پر وزیراعلیٰ سے سوال کرنے کے لئے وہ پہنچی ہے۔ وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ ایک مرتبہ پھر عوام کو دھوکہ دینے کے لئے دلتوں کو بااختیار بنانے کے سلسلہ میں اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ وہ اپنی بات رکھنے کے لئے یہاں آئی ہے۔ تاہم پولیس انھیں روک رہی ہے۔لڑکی نے پوچھا کیا اس کو حکومت سے سوال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے؟ جب وہ حکومت سے سوال کررہی ہے تو پولیس اس کو روک رہی ہے؟ اس نے کہا کہ غریبوں کے ساتھ انصاف کیا جائے اور وزیراعلیٰ ان کے مسائل کی یکسوئی کریں۔

کیمپ آفس میں ایک ایسے وقت اس لڑکی نے داخل ہونے کی کوشش کی جب دلتوں کی ترقی کے لئے کیمپ آفس میں وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت کل جماعتی اجلاس جاری تھا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ پی سی سی صدر کے طور پر ریونت ریڈی کی نامزدگی پر کومٹ ریڈی ناراض

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.