قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مختلف مقامات کی تلاشی لی۔
تقریبا 14مقامات کی این آئی اے کی ٹیموں نے تلاشی لی۔ جمعرات کی صبح تقریبا 5 بجے سے اس تلاشی مہم کا آغاز کیا گیا۔
اے پی کے ضلع پرکاشم کے ٹنگوٹورمنڈل کے الاکوراپوڈم میں انقلابی مصنفین کی ایسوسی ایشن (ویراسم) کے لیڈر کلیان راو کے مکان کی تلاشی لی گئی۔ ساتھ ہی وشاکھاپٹنم کے اری لوپاکالونی میں وکیل جوڑے سرینواس راو، اناپورنا کے مکان کی بھی این آئی اے کی ٹیم نے تلاشی لی۔
یہ بھی پڑھیں:مجلسی وفد کی کمشنر پولیس سے ملاقات، وسیم رضوی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآبادکے ناگول میں روی شرما،انورادھا کے مکانات کی بھی تلاشی لی گئی۔ ماؤنوازوں سے ان کے تعلقات،سرکردہ ماونواز رہنما آر کے زندگی پر لکھی گئی کتاب کے سلسلہ میں این آئی اے کی ٹیموں کی جانب سے معلومات حاصل کی گئی۔ تلنگانہ اور اے پی پولیس کے ساتھ تعاون سے یہ تلاشی ایک ساتھ لی گئی۔
یواین آئی