حیدرآباد: قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی کئی ٹیموں نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے بیشتر مقامات پر چھاپے مارے۔ شدت پسندوں سے مبینہ تعلقات کا پتہ لگانے کے لئے کل رات دیر گئے سے چھاپے مارنے کی کارروائی جاری ہے۔ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد، اے پی کے کرنول، گنٹور اور نیلور میں یہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔ NIA Raids in Telangana and AP
این آئی اے کی حیدرآباد یونٹ نے مرکزی حکومت کے خلاف مبینہ سازش اور دیگر الزامات پر نظام آباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص اور دیگر 26افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔این آئی اے نے اپنی ایف آئی آر میں کہا ہے کہ غیر قانونی طور پرجمع ہونے، مذہب کی بنیاد پر دومختلف گروپس میں مخاصمت پیدا کرنے کا بھی ان پر الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: NIA Raids in Punjab پنجاب سمیت ملک کے کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
واضح رہے کہ اس سے قبل 12 ستمبر کو این آئی اے نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے معاملے میں ملک بھر میں 60 سے زیادہ مقامات پر چھاپے ماری کی تھی۔
یو این آئی