ETV Bharat / state

تلنگانہ کے بی سی ہاسٹل میں آتشزدگی، 10 سالہ طالبہ ہلاک

ریاست تلنگانہ میں کھمم کے ہاسٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک 10 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔

تلنگانہ کے بی سی ہاسٹل میں آتشزدگی، 10 سالہ طالبہ ہلاک
author img

By

Published : Jul 15, 2019, 8:13 PM IST

ضلع کھمم میں واقع بی سی ویلفیئر ہاسٹل میں آج آگ لگنے کے واقعہ میں جھلسنے اور دم گھٹنے سے ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔

تلنگانہ کے بی سی ہاسٹل میں آتشزدگی، 10 سالہ طالبہ ہلاک
آتشزدگی حادثہ میں دیگر 4 طالبات بھی زخمی ہوئی ہیں۔کھمم ضلع کلکٹر آر وی کرنن نے مرنے والی طالہ کے ارکان خاندان کےلیے دو لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے۔حادثہ میں مرنے والی لڑکی کی شناخت سپنڈانا کی حیثیت سے کی گئی جو چہارم جماعت میں زیرتعلیم تھی۔اطلاعات کے مطابق شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ بتایا جارہا ہے۔ آگ ہاسٹل کے ایک چھوٹے سے کمرے میں لگی جہاں طالبات کے بستر اور دوسرے سامان تھے۔ڈسٹرکٹ فائر آفیسر شیخ کریم نے بتایا کہ چونکہ کمرہ سے باہر کرنے کےلیے صرف ایک ہی دروازہ تھا اسی لئے آگ لگنے کے بعد طالبات کو کمرہ سے باہر نکلنے میں کافی مشکلات پیش آئیں اور اسی دوران ایک طالبہ کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ ہم سبھی طالبات کو بچانے میں کامیاب رہے جبکہ ایسا لگتا ہے کہ سپنڈانا بہت زیادہ گھبراہٹ کی وجہ سے کمرہ سے باہر نکلنے میں ناکام رہی۔واقعہ کے بعد پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.