گیس کی بکنگ کے موقع پر ملنے والے ایس ایم ایس کے ذریعہ ڈیلیوری آتھنٹیکیشن کوڈ(ڈی اے سی) فراہم کرنے پر ہی صارفین کو گیس سلنڈرس فراہم کرنے کی تمام گیس ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے۔
نئی ہدایات کا مقصد سلنڈرس کی کالابازاری کوروکنا ہے۔او ٹی پی یا ڈی اے سی صرف ان ہی صارفین کو فراہم کیاجائے گاجنہوں نے گیس کی بکنگ کی ہو۔
گیس سلنڈرس کی وصولی کے موقع پر یہ اوٹی پی یا ڈی اے سی بتانا ہوگا بصورت دیگر سلنڈرس فراہم نہیں کئے جائیں گے۔
گیس سپلائی کرنے والے ایگزیکٹیو کو او ٹی پی دیا جائے گاجس کا اندراج موبائل ایپ میں ہوگاجس کے ذریعہ کمپنی کو معلوم ہوگا کہ کس مقام پر یہ سلنڈر دیا گیا ہے۔