ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا کے 1451نئے کیسز

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 1:50 PM IST

ہفتہ کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.57فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.57فیصد ہے۔

تلنگانہ میں کورونا کے 1451نئے کیسز
تلنگانہ میں کورونا کے 1451نئے کیسز

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے مثبت معاملات میں اضافہ جاری ہے.ریاست میں 1451نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر2,20,675ہوگئی ہے۔

ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1265ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 9اموات ہوئی ہیں۔ہفتہ کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.57فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.57فیصد ہے۔

جمعرات اور جمعہ کو 1983افراد اس وائرس سے روبہ صحت ہوئے جس کے بعد ریاست میں کورونا سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر1,96,636ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 42,497 کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم 1174نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

بہ حیثیت مجموعی 37,89,460نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے 22,774سرگرم معاملات ہیں۔جی ایچ ایم سی حدود میں 235نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ضلع رنگاریڈی میں 104،میڑچل ملکاجگری میں 101 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:مکان اور کرایہ دارکے حقوق، قانون نافذ کرنے کے لیے تجاویز طلب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.