ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1461ہوگئی ہے.گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید تین اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 894افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,59,230 ہوگئی ہے۔
ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 9627ہے جن میں 7586مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 46,597کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم456نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 55لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 101نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:'ووٹ ڈالے کیا آپ؟' حیدرآباد پولیس کا انوکھا اقدام