ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا کے1,445نئے کیسز

ریاست میں اموات کی تعداد بڑھ کر 1336ہوگئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 6اموات ہوئی ہیں۔

تلنگانہ میں کورونا کے1,445نئے کیسز
تلنگانہ میں کورونا کے1,445نئے کیسز
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 2:22 PM IST

تلنگانہ میں کوویڈ-19کے 1,445نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,38,612ہوگئی ہے۔

ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1336ہوگئی ہے کیونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 6اموات ہوئی ہیں۔ہفتہ کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.56فیصد ہے ۔

ریاست میں 18,409سرگرم معاملات ہیں جن میں 15,439گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 41,254 کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم 914نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

بہ حیثیت مجموعی 42,81,991نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 286نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

ضلع رنگاریڈی میں 107،میڑچل ملکاجگری میں 122،نلگنڈہ میں 102 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: تُمکنٹہ میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.