محمد امتیاز اسحاق نے چیرمین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیرِ داخلہ محمد محمود علی،وزیر ٹی سرینواس یادو کے علاوہ دیگر ٹی آرایس رہنما بھی موجود تھے۔ے محمود علی نے بتایا کہ وزیراعلی کے سی آر عنقریب تمام نامزد عہدوں کو پر کریں گے۔ وزیر داخلہ محمد محمودعلی نے محمد امتیاز کی شال پوشی کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا اور چیئرمین کی کرسی پر بٹھایا۔ Telangana Minority Finance Corporation Chairman Takes Charge
محمد امتیاز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آج میں نے وزیر داخلہ محمدمحمود علی اور سرینواس گوڑہ کی موجودگی میں اپنے عہدہ کا جائزہ لیا ہوں۔ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے جواسکیمز اقلیتوں کے لیے شروع کیے ہیں ان تمام پرعمل آوری کے لیے ہم کوشش کریں گے۔' کے سی آر غریبوں کے لیڈر ہیں۔ وہ غریبوں کے لیے ہمیشہ نئے نئے اسکیمز لاتے ہیں۔ اقلیتوں کے لیے بہت سارے اسکیمز کا وزیراعلیٰ کے سی آر نے اعلان کیا ہے۔ دلت بندھو اسکیم بھی غریب عوام کوفائدہ پہنچانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔
اقلیتوں کے لیے بھی وزیراعلیٰ کے سی آر نے کئی اسکیمز شروع کیے ہیں جن میں خاص کر اورسیس اسکالرشپ، شادی مبارک، ٹمریز اسکول وغیرہ شامل ہیں۔ جو اقلیتوں کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ آنے والے دنوں میں اور بھی کئی اسکیمز اقلیتوں کے لیے شروع کی جانے والی ہیں۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس کے سینئر رہنما محمد امتیاز کو چیئرمین تلنگانہ اقلیتی کمیشن کا عہدہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اور دیگر ٹی آر ایس قائدین کا شکریہ ادا کیا۔