حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جس میں 48 دن کی دلہن نے خودکشی کرلی۔
حیدرآباد کے علاقے چندرائن گٹہ کے غوث نگر میں 19 سالہ فردوس بیگم کی شادی محمد اقبال سے48 دن قبل انجام پائی۔
فردوس بیگم کے والدین نے کہا کہ شادی کے دوسرے دن سے محمد اقبال فردوس بیگم کو ہراساں کر رہا تھا- جس کی وجہ
فردوس بیگم نے دلبرداشتہ ہوکر رات کے وقت اپنے دوپٹے کے ذریعہ فین سے لٹک کر خود کشی کرلی۔لاش کو عثمانیہ ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے - اس واقعےکے بعد فردوس بیگم کےوالدین اور افراد خاندان نے چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے روبرو احتجاج کیا اور محمد اقبال کو گرفتار کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر متوفی کے والدین نے نے مجلس اتحادالمسلمین کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی جو مذکورہ حلقے کے رکن اسمبلی ہیں، سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیس اسٹیشن آئے اور انھیں انصاف دلائے-
اس ضمن میں چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا اور اس واقعے کے پس پردہ امور سے متعلق تفصیلات کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش میں دردناک سڑک حادثہ، 35 افراد زخمی