ETV Bharat / state

Hunger strike in Hyderabad حیدرآباد میں مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن کی بھوک ہڑتال - اوقافی املاک کی تباہی کے خلاف احتجاج

مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن صدر خیر الدین صوفی نے فیڈریشن کی جانب سے مطالبہ کیا ہے کہ ائمہ و موذنین کو گرین چینل کے ذریعہ ہر ماہ پابندی سے دس ہزار روپے جاری کیے جائیں۔ 2018ء سے ریاست کے ائمہ و موذنین کی جو درخواستیں زیر التوا ہیں، ان درخواستوں کو منظور کیا جائے۔ غریب مسلم میچوں کے لیے دس ہزار روپے امداد جاری کی جائے۔ ساتھ ہی مسلم فینانس کارپوریشن سے غریب مسلمانوں کو دو لاکھ روپیے سبسیڈی لون جاری کیا جائے۔ وقف بورڈ میں رشوت خور عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وقف بورڈ عہدیداروں کے اثاثوں کی ای ڈی کے ذریعہ تحقیقات کرائی جائیں۔ Muslim United Federation Hunger Strike

Hunger strike in Hyderabad
Hunger strike in Hyderabad
author img

By

Published : Dec 13, 2022, 8:21 AM IST

حیدر آباد: ٹی آر ایس حکومت 2014ء سے برسراقتدار آنے کے بعد سے مسلمانوں کے ساتھ سخت نا انصافی کی جارہی ہے۔ ٹی آر ایس حکومت نے وقف بورڈ کو جوڈیشیل درجہ دینے کا وعدہ کر کے مسلمانوں کو دھوکہ دیا اور ٹی آر ایس سرکار کے دور میں وقف املاک کی جتنی بھی تباہی ہوئی ہے پچھلی حکومتوں میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسی طرح 12 فیصد تحفظات کا وعدہ کر کے ٹی آر ایس حکومت نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اردو کو ریاست سے بتدریج ختم کیا جارہا ہے۔ مسلم فینانس کارپوریشن سے چھوٹے تاجروں کو کوئی امداد نہیں دی جارہی ہے اور ریاست کے ائمہ و موذنین کے ساتھ سخت نا انصافی کی جارہی ہے۔ پنڈت اور پجاریوں کو گرین چینل سے پے اسکیل دیا جارہا ہے، لیکن ائمہ و موذنین کو پانچ پانچ مہینہ تک اعزازیہ جاری نہیں ہوتا۔ اس طرح کا اظہار خیال مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن صدر خیر الدین صوفی نے کیا ہے۔ Muslim United Federation Hunger strike in Hyderabad

حیدرآباد میں مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن کی بھوک ہڑتال

یہ بھی پڑھیں:

مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن حکومت تلنگانہ سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ائمہ و موذنین کو گرین چینل کے ذریعہ ہر ماہ پابندی سے دس ہزار روپے جاری کیے جائیں۔ 2018ء سے ریاست کے ائمہ و موذنین کی جو درخواستیں زیر التوا ہیں، ان درخواستوں کو منظور کیا جائے۔ غریب مسلم میچوں کے لیے دس ہزار روپے امداد جاری کی جائے۔ ساتھ ہی مسلم فینانس کارپوریشن سے غریب مسلمانوں کو دو لاکھ روپیے سبسیڈی لون جاری کیا جائے۔ وقف بورڈ میں رشوت خور عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وقف بورڈ عہدیداروں کے اثاثوں کی ای ڈی کے ذریعہ تحقیقات کرائی جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بے گھر مسلمانوں کو وقف اراضیات، وقف ایکٹ کے تحت 65 گز زمین لیز پر دی جائے۔

مسلم یونائیٹڈ فیڈریشن حکومت تلنگانہ سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کا تقرر کیا جائے، مسلم فینانس کارپوریشن کو بجٹ جاری کیا جائے۔ اردو اکیڈیمی کی کارکردگی بالکلیہ ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ چھوٹے اخبارات اور صحافیوں کو دی جانے والی امداد فوری جاری کی جائے۔ مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن ان تمام مطالبات کی تکمیل تک اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ اس غیر معینہ زنجیری بھوک ہڑتال میں ریاست کی دینی، ملی، سماجی و سیاسی جماعتوں کے قائدین حصہ لیں گے۔ ریاست کے مسلمانوں سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ بلالحاظ مسلکی و جماعتی وابستگی اس احتجاج میں شریک ہو کر اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں اور ہمارے اس بنیادی مطالبات کی تکمیل کے لیے حکومت تلنگانہ کو مجبور کریں۔ بالخصوص ریاست کے ائمہ و موذنین کی جن کی تقریباً پانچ ہزار درخواستیں زیر التوا ہیں، ان تمام کے حقوق کے لیے اور اپنے حق کے لیے اس احتجاج میں شریک ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.