ETV Bharat / state

Muslim Reservation in Telangana تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کانگریس نے دیا، ریونت ریڈی - Telangana Muslim Reservation Case

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام مسلم بھائیوں کے لیے حیدرآباد میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر منعقدہ اس عشائیہ میں کانگریس ریاستی امور کے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے اور پی سی سی صدر ریونت ریڈی نے شرکت کی۔ اس موقعے پر ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس ہی وہ پارٹی ہے جس نے مسلمانوں کو ریزرویشن فراہم کیے ہیں۔

Etv Bharat
4 percent Reservation given by Congress Revanth Reddy
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 2:30 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کمیٹی کی جانب سے حیدرآباد میں مسلمانوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں کئی قائدین نے شرکت کی۔ اس موقعے پر ٹی پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس وہ پارٹی ہے جس نے سچر کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر متحدہ آندھرا پردیش میں مسلمانوں کو 4 فیصد ریزرویشن فراہم کیا ہے جو آج تک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کے ذریعہ تحفظات کی فراہمی کی وجہ سے مسلمانوں نے تعلیم اور روزگار میں کافی ترقی حاصل کی ہے۔ اے آئی سی سی کے ریاستی انچارج مانک راؤ ٹھاکرے اور ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی نے حیدرآباد کے قلی قطب شاہ میدان میں ٹی پی سی سی کی طرف سے منعقد افطار ڈنر میں شرکت کی۔ اس موقع پر ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی نے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ 'سب سے پہلے میری طرف سے تمام مسلمان بھائیوں کو رمضان مبارک۔'ریونت ریڈی نے وزیر اعلیٰ کے سی آر اور ایم آئی ایم پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

انھوں نے کہا ایم آئی ایم قائدین کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے کہ حیدرآباد، میں مسلمانوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوا ہے۔ اس موقع پر ریونت نے یقین دلایاکہ کانگریس پارٹی مسلمانوں کی ترقی اور بہبود کا خیال رکھے گی۔ افطار ڈنر میں اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری طارق انور، اے آئی سی سی اقلیتی سیل کے چیئرمین، ایم پی عمران پرتاپ گڑھی، ٹی پی سی سی کے ورکنگ صدر اظہر الدین، اے آئی سی سی سکریٹریز ندیم جاوید، روہت چودھری، چننا ریڈی، سابق وزیر شبیر علی، سابق پی سی سی صدر پونالہ لکشمیا، علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ وی ہنومنت راؤ، آندھرا پردیش پی سی سی کے صدر گڈوگو رودراج، ورکنگ صدور انجن کمار یادو، مہیش گوڑ، مالو روی، سمیر اللہ، روہن ریڈی، نظام الدین اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.