ETV Bharat / state

محمد وحید پاؤں سے محروم، مگرعزائم سے بھر پور - تلنگانہ ای ٹی وی بھارت خبر

حیدر آباد کے تالاب کٹہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد وحید جو پاؤں سے معذور ہیں۔ محمد وحید رات میں چارمینار کے دامن میں چائے فروخت کرتے ہیں۔

محمد وحید
محمد وحید
author img

By

Published : Jul 27, 2021, 1:04 PM IST

Updated : Jul 27, 2021, 4:56 PM IST

وحید ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وحید اپنے گھر میں چائے تیار کرتے ہیں اور پڑوس میں رہنے والے کسی بھی شخص کے ساتھ چار مینار پہنچتے ہیں جہاں وہ چائے فروخت کرتے ہیں۔

روزانہ چائے فروخت کرنے پر ان کو 200 سے 250 روپے کی آمدنی ہوتی ہے۔

محمد وحید

محمد وحید نے بتایا کہ وہ پہلے ہاتھ کی چوڑی گوٹ کا کاروبار کرتے تھے۔ تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ کاروبار متاثر ہوگیا۔

اس کے بعد گذشتہ 4 ماہ سے چائے فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کندھوں پر گھر کے اخراجات کی ذمہ داری ہے-
ان کا کہنا ہے کہ 1995 میں ایک سڑک حادثہ میں پاؤں سے محروم ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ماہانہ وظیفہ ملتا ہے۔ تاہم اس کے علاوہ کوئی مدد نہیں ہوئی-

مزید پڑھیں :پلوامہ: ارشد احمد نے جسمانی معذوری کو کمزری بننے نہیں دیا

وحید کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرکاری اسکیم کے تحت گاڑیاں تقسیم کی گئیں، لیکن انہیں نہیں ملی۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت معذوروں کے لیے وظیفے کی رقم بڑھائے اور گاڑیوں کا انتظام کرے-

Last Updated : Jul 27, 2021, 4:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.