رکن پارلیمان نے اس سلسلے میں ضلع کلکٹر کو خط لکھ کر ایم پی لیڈ فنڈز کا عطیہ دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنے حلقے میں کورونا کی وباء سے نمٹنے کیلئے وہ 1.1 کروڑ کا عطیہ دے رہے ہیں۔
بی بی پاٹِل نے مزید لکھا کہ ان کے فنڈز کے ذریعے حلقے میں میڈیکل سہولیات کی فراہمی، انفراسٹکچر اور دیگر امور کے علاوہ پولیس اور کورونا کے خلاف کام کرنے والوں کی امداد کی جائے۔
ظہیر آباد حلقہ میں سات اسمبلی حلقے موجود ہیں، جن میں تین سنگا ریڈی اور چار کاما ریڈی میں آتے ہیں۔
رکن پارلمنٹ نے سنگاریڈی کو 50 اور کاماریڈی کیلئے 51 لاکھ عطیہ دیا ہے۔