ETV Bharat / state

YS Viveka Murder Case وویکا نند قتل معاملہ، سی بی آئی آج رکن پارلیمان اویناش ریڈی سے پوچھ گچھ کرے گی - آندھرا پردیش نیوز

وائی ایس آر سی پی کڑپہ کے ایم پی وائی ایس اویناش ریڈی سے ویویکانند قتل کیس میں سی بی آئی نے ماضی میں چار مرتبہ گواہ کے طور پر پوچھ گچھ کی تھی۔ آج پہلی مرتبہ مرکزی ایجنسی اویناش ریڈی سے ایک ملزم کے طور پر اپنے حیدرآباد دفتر میں سہ پہر 3 بجے پوچھ گچھ کرنے جارہی ہے۔ وائی ایس آر سی پی لیڈران سی بی آئی دفتر کے پاس مظاہرہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Avinash Reddy
Avinash Reddy
author img

By

Published : Apr 17, 2023, 1:35 PM IST

پلیوینڈولا (آندھرا پردیش): یواجنا شرامیکا ریتھو کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) کے رکن پارلیمنٹ وائی ایس اویناش ریڈی سابق وزیر وویکانند ریڈی کے قتل کیس میں آج سی بی آئی کے سامنے پیش ہوں گے۔ اویناش ریڈی ایک ملزم کے طور پر سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کے لیے نوٹس ملنے کے بعد پلیوینڈولہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے۔ اویناش کے ساتھ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کئی لیڈران بشمول چندراگیری کے ایم ایل اے شیویریڈی بھاسکر ریڈی حیدرآباد کے لئے روانہ ہوئے۔ اویناش ریڈی آج سہ پہر 3 بجے حیدرآباد میں سی بی آئی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہوں گے۔ اس معاملے میں اب تک سی بی آئی نے بطور گواہ اویناش ریڈی کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔ حیدرآباد سی بی آئی کے دفتر میں صرف ایک گواہ کے طور پر ان سے چار بار پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔ لیکن کل پہلی مرتبہ سی بی آئی نے اویناش ریڈی کا تذکرہ ان کے والد اور اہم سازش کار وائی ایس بھاسکر ریڈی کی تحویل کے لیے دائر درخواست میں بطور ملزم کیا ہے۔

بھاسکر ریڈی کو اتوار کے روز پلویندولا میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسی دن بھاسکر کو حیدرآباد میں سی بی آئی جج کی رہائش گاہ پر لایا گیا تھا۔ قتل کے بعد، بھاسکر ریڈی کے ساتھ شریک ملزمین ڈی شیواشنکر ریڈی، ٹی گنگیریڈی، گجالا ادے کمار ریڈی، اور وائی ایس اویناش ریڈی پر ثبوت مٹانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اویناش ریڈی ملزمین کی فہرست میں شامل ہیں۔ وویکا قتل معاملے میں سی بی آئی شروع سے ہی اویناش ریڈی کو مشتبہ مانتی آرہی ہے۔ اس کی اہم وجہ یہ تھی کہ وائی ایس وویکانند ریڈی نے کڑپہ لوک سبھا سیٹ کے لیے اویناش ریڈی کی امیدواری کی شدید مخالفت کی تھی اور سنہ 2019 کے انتخابات میں اپنے لیے یا وایس ایس شرمیلا یا وائی ایس وجے اماں کے لیے وہ ٹکٹ چاہتے تھے اس کے ساتھ ہی اویناش ریڈی اور بھاسکر ریڈی، جن کے پہلے سے ہی وویکانند کے ساتھ تناعات تھے، نے انہیں ختم کرنے کے لیے یہ منصوبہ بنایا تھا۔سی بی آئی نے یہ نتیجہ اخذ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : YS Vivekananda Murder Case وائی ایس وویکانند قتل کیس میں بھاسکر ریڈی گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.