یہ کارنامہ انجام دیا ہے حیدرآباد کے مصری گنج علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد افسر نقشبندی نے، جو پیشے سے ڈرائیور ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ڈرائیونگ پر پابندی عائد ہونے کے سبب ان کو معاشی تنگی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
محمد افسر نے قرآنی آیات کو انوکھے انداز میں لکھا ہے۔ انہوں نے چھ ماہ میں قرآن مجید کے نسخے مکمل کیے۔
محمد افسر کو بچپن سے ہی قرآنی آیات کو لکھنے کا شوق ہے۔ ان کے والد صاحب ان سے قرآنا مجید کی آیتیں تختی پر لکھوایا کرتے تھے۔
محمد افسر نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ بڑے شوق و ذوق کے ساتھ لاک ڈاون کے درمیان اپنے ہاتھوں سے قرآن مجید کے نسخے تیار کیے ہیں۔
محمد افسر نے بتایا کہ مجھے خطاطی نہیں آتی، لیکن بچپن سے قرآنی آیات کو لکھنے کا شوق تھا۔ اللہ کا کلام لکھتا ہوں، بہت خوشی ہوتی ہے۔ قرآن مجید دنیا کی سب سے مقدس کتاب ہے۔ کیوں کہ یہ کتاب الہی ہے۔
محمد افسر ایک اور قرآن مجید لکھنے کا اراد رکھتے ہیں۔ ان کی تمنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں۔
مزید پڑھیں:
مکئی کی کاشت کبھی جونپور کی شناخت تھی
لاک ڈاون کے دوران شہر میں کئی طرح کے حادثات و واقعات پیش آئے تو دوسری جانب کئی لوگوں کو اللہ سے قربت ہوگئی اور وہ نماز کے پابند ہوگئے۔ ان ہی میں سے محمد افسر بھی ہیں جنہوں نے اللہ کے کلام کو لکھنے کی ٹھانی اور اپنے اس مقصد کو پاکر ہی دم لیا۔