ETV Bharat / state

Minor Girl Gang Raped in Hyderabad: حیدرآباد میں نابالغ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی - Hyderabad Teen Gang Raped

تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقے میں مبینہ طور پر کچھ نوجوانوں نے ہفتہ کو پارٹی سے لوٹ رہی ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ کار میں جنسی زیادتی کی واردات کو انجام دیا جس کا معاملہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔ Minor Girl Gang Raped in Hyderabad

حیدرآباد میں نابالغ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 11:00 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد میں ہفتہ کے روز ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ کار کے اندر کالج کے پانچ طلباء نے مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ بتایا جارہا ہے کہ نوعمر لڑکی پب سے نکلی، اس دوران وہاں موجود لڑکوں نے اسے گھر چھوڑنے کے بہانے کار میں بٹھایا اور جوبلی ہلز روڈ نمبر 36 میں اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ معاملے میں شامل سبھی ملزمین نابالغ ہیں۔ Minor Girl Gang Raped in Hyderabad

تفصیلات کے مطابق متاثرہ کے پب سے نکلنے کے بعد دو کاروں (بینز اور انووا) میں سوار آٹھ نوجوان جس میں ایک رکن اسمبلی کا بیٹا اور ایک دوسرا ایک عوامی نمائندے کا بیٹا شامل تھا، سبھی نے متاثرہ کو کار میں بیٹھاکر بنجارہ ہلز روڈ نمبر 14 میں واقع ایک بیکری میں گئے جہاں وہ تقریباً 6.15 بجے تک رکے۔ اس کے بعد متاثرہ لڑکی وہاں سے انووا میں عوامی نمائندے کے بیٹے سمیت چار دیگر افراد کے ساتھ سوار ہوکر نکلی۔ بعد ازیں پانچوں نے ایک سنسان جگہ پر کار روک کر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے کو انجام دیا اور بعد میں متاثرہ کو جوبلی ہلز میں واقع پب کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ویڈیو

واقعے کے بعد لڑکی نے اپنے والد کو بلایا اور وہ اسے گھر لے گئے۔ اسی دوران والد نے متاثرہ کے گردن پر نشان دیکھ کر پوچھ تاچھ کی اور جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں پانچ لڑکوں کے خلاف متاثرہ پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کرایا۔ تاہم بعد میں لڑکی نے خواتین پولیس اہلکاروں کو تفتیش کے دوران بتایا کہ اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ پیس آیا ہے، بعد ازیں پانچ لڑکوں کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ انووا کار میں 16 سے 17 سال کے لڑکے موجود تھے جن میں عوامی نمائندے کا بیٹا بھی شامل تھا۔ Minor Girl Gang Raped in Hyderabad

مزید پڑھیں:

اس معاملے میں پولیس اور ٹاسک فورس نے سبھی ملزمین کو پکڑنے کے لیے تلاشی مہم شروع کر دی ہے، اس کے علاوہ اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی کے بیٹے اور وقف بورڈ چیئرمین کے بیٹے کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے ایک بینز کار کو بھی قبضے میں لیا ہے۔ دوسری جانب بی جے پی تلنگانہ نے اس واقعہ پر جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے باہر آج جم کر مظاہرہ کیا۔ وہیں پولیس کی پوچھ تاچھ میں انسومرنیا پب کے منیجر سائی کرن نے بتایا کہ ایشان نام کے ایک شخص نے پب میں بکنگ کروائی تھی اور اس نے 150 لوگوں کی ضمانت دی تھی۔ بعد ازاں مزید 30 افراد کے نام اور شامل کیے گئے۔

انسومرنیا پب کے مینیجر سائی کرن نے کہا، ' ہم نے آخر تک سب کو سیکورٹی فراہم کی۔ ہم یہاں آنے والے تمام مہمانوں کا الکحل ٹیسٹ کیا تھا، کسی کو سگریٹ پینے کی اجازت نہیں دی تھی۔ مینیجر سائی کرن نے بتایا کہ لڑکی کے ساتھ کسی نے بدتمیزی کی تو یہ واقعہ پب کے باہر پیش آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.