ETV Bharat / state

حیدرآباد میں پرامن ملین مارچ کے بعد مشتاق ملک پر مقدمہ درج - million march organiser booked by hyderabad police

حیدرآباد میں متنازعہ شہریت قانون کے خلاف کل ہوئے زبردست احتجاج کے بعد پولیس نے ملین مارچ کے کنوینر و صدر تحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک کے خلاف ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

million march organiser booked by hyderabad police
حیدرآباد میں پرامن ملین مارچ کے بعد مشتاق ملک پر مقدمہ درج
author img

By

Published : Jan 5, 2020, 8:38 PM IST

صدر تحریک مسلم شبان پر ملین مارچ میں اجازت سے زیادہ عوام کو جمع کرتے ہوئے عوام کی پریشانی کا سبب بننے اور قواعد کی پابندی نہ کرنے کا الزام ہے جبکہ مشتاق ملک پر دفعہ 143، 149 اور 290 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پرامن ملین مارچ کے بعد مشتاق ملک پر مقدمہ درج

انسپکٹر چکڑپلی رمنا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو دھرنا چوک پر مارچ منظم کرنے کے لیے صرف ایک ہزار افراد کو اجازت دی گئی تھی لیکن اس مارچ میں اجازت سے زیادہ افراد کو جمع کیا گیا تھا جس کی پاداش میں کنوینر محمد مشتاق ملک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

صدر تحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پولیس کے رویہ پر سخت تنقید کی اور انہوں نے پولیس پر دباؤں میں کام کرنے کا الزام لگایا۔

مشتاق ملک نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا آئنی حق ہے جبکہ اس حق کو استعمال کرنے پر پولیس کی جانب سے مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری طرح پرامن انداز میں ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ پورے ملین مارچ میں کوئی ایک بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس مارچ میں بلالحاظ مذہب و ملت و جنس و عمر سبھی لوگوں نے حصہ لیا اور مرکزی حکومت کے غیرآئنی اقدام کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔

واضح رہے کہ 4 جنوری کو 40 دینی، ملی، سماجی اور سیاسی جماعتوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ملین مارچ کی کال دی تھی جس کے بعد لاکھوں عوام نے شرکت کی اور رضاکارانہ طور پر اپنے کاروبار کو بند رکھا۔ حالانکہ مارچ مقررہ وقت پر اختتام کو پہنچا اور انتہائی پرامن رہا۔

عوام کی جانب سے تلنگانہ حکومت اور پولیس کے رویہ پر تنقید کی جارہی ہے۔

Intro:کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی مخالف سی اے اے و این آر سی مشتاق ملک کے خلاف چکڑ پلی پولیس نے ملین مارچ کت دوران ضوابط کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا ہے_ پولیس نے مشتاق ملک کے خلاف دفعات 143، 149 اور 290 کے تحت اجازت سے زیادہ عوام اکٹھا کرنے عوام کی پریشانی کا سبب بننے اور قواعد کی پابندی نہ کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے_ اس معاملے میں انسپکٹر چکی پلی رمنا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو دھرنا چوک پر مارچ منظم کرنے کیلئے صرف ایک ہزار افراد کو اجازت دی گئی تھی لیکن اس میں کئی گروپس نے بلا اجازت ریلی کی شکل میں شرکت کی اجازت سے زیادہ عوام اکٹھا کرنے کی پاداش میں کنوینر پر مقدمہ درج کیا گیا

Body:واضح ہو کہ ہفتے کے روز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ملین مارچ کی کال دی تھی جس کا بہترین عوامی رد عمل ظاہر ہوا اور عوام نے اپنے کاروبار بند کر کے رضا کارانہ طور پر ملین مارچ میں شرکت کی_ حالانکہ مارچ مقررہ وقت پر اختتام عمل میں آیا تا ہم پولیس نے ضابطے کی کاروائی کی_

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.