ETV Bharat / state

Milad Juloos cancelled in Hyderabad شہر حیدرآباد میں جاریہ سال میلاد جلوس نہیں نکالا جائے گا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Sep 10, 2023, 12:02 PM IST

ریاست تلنگانہ بالخصوص حیدرآباد میں میلاد النبیﷺ کے موقع پر ہر سال جلوس نکالا جاتا ہے۔ اس موقع پر مختلف تقاریب بھی منعقد کی جاتی ہیں۔

شہر حیدرآباد میں جاریہ سال میلاد جلوس نہیں نکالا جائے گا

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں جاریہ سال میلاد جلوس نہیں نکالا جائے گا۔ علی قادری صدر نشین سیرت النبیؐ اکیڈیمی نے اس خصوص میں جاری کردہ ایک ویڈیو پیام میں کہا کہ سیرت النبیؐ اکیڈیمی کی عاملہ اور بیشتر نوجوانوں کے مشورہ کے بعد مرکزی انجمن قادریہ، سیرت النبیؐ اکیڈیمی کی جانب سے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ ہر سال نکالا جانے والا میلاد جلوس جاریہ سال نہیں نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 28 ستمبر کو برادران وطن کا جلوس نکالا جانے والا ہے۔ ایک ہی سڑک پر دو جلوس نکلنا ممکن نہیں ہے۔ شرانگیزی، فتنہ انگیزی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض شرانگیز اگر ہمارے جلوس میں داخل ہوکر شرپسندی کریں تو شہر کے امان وامان کی فضا خراب ہونے کے اندیشے ہیں اسی لئے جاریہ سال کا میلاد جلوس منسوخ کردیا گیا ہے کیونکہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ نوجوانوں کے خلاف کسی بھی قسم کے مقدمات کے درج ہوں اور وہ کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلا ہوں۔اسی لئے نوجوانوں کی حفاظت کیلئے مرکزی انجمن قادریہ اور سیرت النبیؐ اکیڈیمی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال میلاد جلوس نہیں نکالا جائے گا لیکن اس کے بجائے گھروں اور خانقاہوں میں جشن منایا جائے گا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی امن کی فضا بے انتہا ضروری ہے۔ ان افراد پر بھی نظر ڈالنی چاہئے جو روز صبح کاروبار کے لئے نکلتے ہیں۔ شام میں گھر واپس جاتے ہیں تو ان کے گھر میں چولہا جلتا ہے۔ اگر شہر کی امن کی فضا خراب ہوتی ہے تو یہ غریب لوگ متاثر ہوں گے، یہ فیصلہ کیاگیا کہ کسی بھی حال میں شہر کی امن کی فضا کو خراب نہ ہونے پائے۔ اسی لئے میلاد جلوس کی منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کو بھی اطلاع دی جاتی ہے کہ یہ جلوس منسوخ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد: جشن ولادت مصطفیٰﷺ تزک و احتشام کے ساتھ جاری

انہوں نے نوجوانوں سے گذارش کی کہ شب میلاد گاڑیوں پر نکلنے، شور شرابہ کرنے سے گریز کریں اور قطعی طور پر ایسی کوئی حرکت نہ کریں جس سے امن وامان میں خلل پیدا ہو۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان بلا وجہ سڑکوں پر گشت نہ کریں بلکہ نوجوان مساجد میں رہیں، درود پاک کا نذرانہ محسن انسانیتؐ اور آپؐ کی اولاد پر بھیجیں۔ نوجوان خانقاہ میں آثارشریف کی زیارت کریں اور وعظ کی محفل میں شامل ہوجائیں اس طرح میلاد منائیں۔ انہوں نے کہاکہ میلاد جلوس میں صرف کی جانے والی رقم کو غریبوں کو اناج کی کٹس دینے پر صرف کریں۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.