آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے معروف رہنما و تلنگانہ اسمبلی کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے 'سالار ملت ٹرسٹ' کے زیر اہتمام ہزاروں خاندانوں میں ضروری اشیاء کی فراہمی کروا رہے ہیں۔
اس کے ساتھ بارش سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس منعقد کیا جارہا ہے۔
آج حیدرآباد کے ندیم کالونی میں 'میگا ہیلتھ سنٹر کیمپ' لگایا گیا۔
اس میں مریضوں جانچ کرنے کے ساتھ انہیں میں مفت دوائی بھی دی گئی۔
مزید پڑھیں:حیدرآباد: بی جے پی حامی کے قبضہ سے ایک کروڑ روپئے ضبط
اس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ہلیتھ کمیپ سے فائدہ اُٹھایا۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سینیئر رہنما اکبر الدین اویسی اور رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے بھی شرکت کی اور میڈیکل کیمپ کا جائزہ لیا۔