عام انتخابات کے پیش نظر تلنگانہ کے بھدرادری کتہ گوڑام ضلع کے چرلہ منڈل میں ماؤنوازوں کی جانب سے الیکشن بائیکاٹ کرنے کے بینرز لگائے گئے اور لوگوں سے انتخابات کو بائکاٹ کی اپیل کی گئی۔
چیف منسٹر کے سی آر کی پالیسیز کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی گئ ہےاور اس کے خلاف احتجاج کرنے پر زور دیا۔
بینرزز میں لکھاتھا کہ تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آر اور وزیراعظم مودیکے درمیان خفیہ معاہدہ طے پایا ہے۔