ETV Bharat / state

’مولانا کلب صادق امن کے علمبردار تھے’

مولانا کلب صادق کے انتقال پر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے صحافی جعفر حسین نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھرپور خراج پیش کیا۔

Maulana kalbe sadiq was a pioneer of peace
’مولانا کلب صادق امن کے علمبردار تھے’
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 7:06 PM IST

مشہور شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کی موت کو صحافی جعفر حسین نے عالم کی موت سے تعبیر کیا اور کہا کہ ایسی عظیم شخصیت صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتی ہے۔

’مولانا کلب صادق امن کے علمبردار تھے’

جعفر حسین نے مولانا کلب صادق امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کو اتحادالمسلمین کےلیے وقف کردیا تھا۔ مولانا کلب صادق کئی عرصہ سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے نہ صرف وابستہ رہے بلکہ انہوں نے نائب صدر کی حیثیت سے اپنی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کلب صادق ہمیشہ فرقہ پرست طاقتوں کے مخالف رہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ وہ محض عالم نہیں تھے بلکہ انہوں نے سماج کو ایک نئی راہ دکھانے کا کام کیا۔ مولانا صرف مسلمانوں سے جڑے ہوئے مسائل پر بات نہیں کرتے تھے بلکہ وہ بلالحاظ مذہب و ملت ہر طبقہ میں مقبول تھے اور ان کے مسائل پر بات کیا کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.