اس سروے کے مطابق مستحقین کی تعداد دیکھ کر مدد کی گئی کیونکہ مسجد کے تحت 170 گھر موجود ہے جس میں سے 70 گھروں میں راشن کی ضرورت تھی۔
انتظامی کمیٹی کے صدر خلیل احمد نے بتایا کہ مصلیان مسجد سے گزارش کی گئی تھی کہ وہ زکوٰۃ و صدقات کی رقم اپنا محلہ کی مسجد کمیٹی کو دے سکتے ہیں جس میں علاقے کے سعادت مند لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک میں مدرسہ و مسجد کے ذمہ دار گلی محلوں میں گشت کرتے ہوئے چندہ صول کیا کرتے تھے لیکن اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے امسال مسجد اور مدرسہ کے ذمہ دار چندہ صول نہیں کر رہے ہیں۔