ETV Bharat / state

Religious Leaders Demand Punishment for Insolent People: کئی مذہبی رہنماؤں نے گستاخوں کو سزا دینے کا کیا مطالبہ - کئی مذہبی رہنماؤں نے گستاخوں کو سزا دینے کا کیا مطالبہ

حیدرآباد میں ہندو، مسلم، سکھ، بدھ اور عیسائی دھرم کے رہنماؤں نے شان رسولﷺ میں گستاخی کے واقعہ کی سخت مذمت کی اور قصوروار افراد کے خلاف سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا۔ Religious Leaders Demand Punishment for Insolent People

کئی مذہبی رہنماؤں نے گستاخوں کو سزا دینے کا کیا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 9:51 AM IST

حیدرآباد: حیدرآباد عوامی مجلس عمل تلنگانہ و آندھرا پردیش کی ایک پریس کانفرنس میں مشترکہ طور پر ہندو، مسلم، سکھ، بدھ اور عیسائی دھرم کے رہنماؤں نے شان رسولﷺ میں گستاخی کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے قصوروار افراد کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کیا اور ملک کی سالمیت اور اتحاد و امن کے لیے ایسے لوگوں کو خاص طور پر نُپور شرما اور نوین جندال کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ Religious Leaders Demand Punishment for Insolent People

کئی مذہبی رہنماؤں نے گستاخوں کو سزا دینے کا کیا مطالبہ

کئی مذاہب کے رہنماؤں نے شانِ رسول میں گستاخی والے بیانات پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی قصوروار رہنماؤں کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی کی رہنما نُپور شرما کی جانب سے رسول اکرمﷺ کے خلاف نازیبا کلمات کہے جانے اور شان رسول میں گستاخی کے خلاف پوری دنیا میں ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ملک میں اس کے خلاف کئی جگہوں پر احتجاج بھی ہوئے ہیں۔ لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک نُپور شرما اور نوین جندال کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ جس کے خلاف پورے ملک میں مسلمانوں کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور نُپور شرما اور نوین جندال کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد میں کئی مذاہب کے رہنماؤں نے شان رسول ﷺمیں گستاخی کرنے والے کی مذمت کرتے ہوئے ان کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور قانون کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ نارا گوئی، پرمود مہاجن سوا سنگٹھن، داسو رام نائک، بھارت مکتی مورچہ، پرکالا پربھاکر، امان اللہ خان صدر عوامی مجلس عمل، مجاہد ہاشمی، مولانا عبد الرحیم خرم جامعی اہلِ حدیث اور مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے اس واقعہ کی مذمت کی اور ملک کی سالمیت اور اتحاد و امن کے لیے ایسے لوگوں کو خطرہ قرار دیا۔ مذہبی رہنماؤں نے شان رسول میں گستاخی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ریپبلک پارٹی آف انڈیا کے رہنما پرکلا پربھاکر نے کہا کہ پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا کلمات کا استعمال کیا گیا۔ ہم بدھ دھرم کے ماننے والے اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور بی جے پی رہنما نُپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور ساتھ ہی اس کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

داسو رام نیک نے کہا کہ پیغمبر اسلام کے خلاف بیان بازی ناقابل قبول ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں جنہوں نے پیغمبر اسلام کے خلاف گستاخی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جیسی پارٹیاں ایس ٹی ایس سی اور اقلیتوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.