خواہ وہ قومیائی بینک ہوں یا پھر پرائیویٹ بینک، صورتحال ایک جیسی ہے۔ بعض اے ٹی ایمز میں 'نقد رقم موجود نہیں ہے' کا بورڈ لگاہوا ہے تو بعض میں اے ٹی ایم کے کام نہ کرنے کا بورڈ لگایا گیا ہے۔

کئی اے ٹی ایمز ایسے بھی ہیں جہاں کوئی بورڈ لگاہوا نہیں ہے اور صارفین سے خواہش کی جارہی ہے کہ نقدی نہیں ہے مہربانی کرکے قریبی اسٹیٹ بینک کے اے ٹی ایم جائیں۔صارفین کو اے ٹی ایم میں نقدی کی کمی کا احساس اُس وقت ہورہا ہے جب نقدی نکالنے کا پورا عمل مکمل کرلیا گیا۔ایسا ہی ایک اے ٹی ایم وکرم پوری کا ہے۔
ماریڈ پلی کے آئی سی آئی سی آئی اے ٹی ایمس میں بھی کبھی کبھار رقم ہوتی ہے۔بوئن پلی کے بینک آف بروڈہ کے اے ٹی ایم میں بھی نقدی کی کمی ہے لیکن بینک عہدیداروں نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں نقدی کی کوئی کمی نہیں ہے۔