ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلبا کا شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے-
یونیورسٹی میں سمسٹر امتحانات کے پیش نظر جہاں کثیر تعداد میں طلبا احتجاج میں شریک ہیں تو وہیں احتجاج کے دوران طلبا انتحانات کی تیاریاں کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں -
یونیورسٹی میں 18 دسمبر سے سمسٹر اینڈ کا امتحانات شروع ہورہا ہے- پیر اور منگل کو جو امتحانات ہونے والے تھے انہیں یونیورسٹی حکام نے ملتوی کردیا ہے.
سائبر آباد پولیس نے یونیورسٹی کے باب الداخلہ سے دو سو میٹر فاصلہ پر رکاوٹیں کھڑی کردی ہے اور کسی بیرونی فرد حتی کہ ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد کو بھی اندر جانے سے روک دیا ہے.