ETV Bharat / state

Road Accident in Telangana سکندرآباد میں بس کا بریک فیل ہونے سے موٹر سائیکل سوار کی موت - سکندرآباد میں سڑک حادثہ

تلنگانہ کے سکندرآباد کے گوپال پورم علاقے میں ایک پرائیویٹ ٹراویلس بس کا بریک فیل ہو گیا جس کے بعد بس نے کئی گاڑیوں کو روند دیا جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی جب کہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ Road Accident in Secunderabad

سکندرآباد میں بس کا بریک فیل ہونے سے موٹر سائیکل سوار کی موت

author img

By

Published : Feb 27, 2023, 12:44 PM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے سکندرآباد میں تیز رفتار پرائیویٹ ٹراویلس کی بس نے بائیک کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں اپنی بیوی کو مائیکے سے گھر لے جانے والا شخص بیوی کی آنکھوں کے سامنے ہلاک ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس کا بریک فیل ہو گیا تھا، اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد اور راہگیروں نے بس کے ڈرائیور کی پٹائی کر دی۔ یہ خوفناک حادثہ سکندرآباد کے گوپال پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل شب پیش آیا۔ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق پرائیویٹ ٹراویلس کی بس شمس آباد سے میڑچل کی سمت جارہی تھی کہ کل شب وائی ایم سی اے چوراہے کے قریب سگنل کے قریب تمام گاڑیاں رک گئیں۔اسی دوران پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے بریک فیل ہونے کے نتیجہ میں اس کا توازن کھودیا اور یہ بس، سگنل کے قریب ٹہری ہوئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

بس کی رفتار زیادہ ہونے کے نتیجہ میں یہ بس بعض گاڑیوں کو گھسیٹ کر آگے لے گئی۔ اس حادثہ میں توم کنٹہ بلدیہ کے کوتہ پلی کے رہنے والے 35 سالہ سندیپ گوڑ کی بس کے نیچے آنے کے نتیجہ میں موقع پر ہی موت ہوگئی۔ سندیپ گوڑ کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی۔ وہ اپنی بیوی جو دلسکھ نگر علاقہ میں اپنے مائیکے گئی تھی کو واپس لے جارہا تھا۔حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ سندیپ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں دو بائیکس پر سوار تین دیگر افراد بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے بس ڈرائیور مہیش کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس واقعہ میں تین کاریں اور چار بائیکس کو نقصان پہنچا ہے۔ حادثہ کے فوری بعد موٹر سائیکل سواروں نے بس ڈرائیور کی پٹائی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: Chittoor Road Accident چتور سڑک حادثے میں میڈیکل کے تین طلبا ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.